این اے 154: جہانگیر ترین کے خیالی چھکے، بلا اپنے ہی ورکر کو دے مارا

 Jahangir PTI

Jahangir PTI

لودھراں (جیوڈیسک) اسٹیج پر بلے سے چوکے چھکے مارتے ہوئے جہانگیر ترین انتہائی پر امید ہیں کہ تیئس دسمبر کو لودھراں کی عوام کا فیصلہ ان کے حق میں آئے گا اور لودھراں سے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے تھانے کچہری کی سیاست کا خاتمہ کر دیا جائے گا۔

جہانگیر ترین کا لودھراں میں انتخابی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ تیئس دسمبر کو ایک ایک پولنگ اسٹیشن پر پہرا دیا جائے گا، پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر فوج تعینات ہو گی اور کسی کو مینڈیٹ چوری نہیں کرنے دیں گے۔

جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ پنجاب کی بیورو کریسی جو دھاندلی کے لئے لودھراں آئی ہے، واپس لاہور چلی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تیئس دسمبر کو لودھراں کے عوام خوف کے بت توڑ کر تحریک انصاف کے حق میں فیصلہ سنائیں گے۔