نعت رسول مقبول سکون قلب کا بہترین ذریعہ ہے: حاجی قیصر امین بٹ

Lahore

Lahore

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے سینئر رہنمااور سابق ایم پی اے و سابق مشیر وزیر اعلی پنجاب حاجی قیصر امین بٹ القادری نے کہاہے کہ ہے کہ نعت رسول ۖ مقبول سکون قلب کا بہترین ذریعہ ہے۔

حضورنبی کریم ۖ کی شان میں عشق و محبت سے پڑھے جانیوالے کلام ہماری نجات کا باعٹ ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے راوی روڈ آفس میں منعقدہ نعت گو مقدس کاظمی کے ساتھ ایک خصوصی نشست کے دوران کیا۔

حاجی قیصر امین بٹ کا کہناتھاکہ نعت رسول ۖ مقبول اگر عشق و محبت سے پڑھی جائے تو سماعت کرنیوالے پر گہرے اثرات مرتب ہوتے ہیں اور محافل میلاد کے انعقاد سے گھروں میں اللہ کی رحمت کا نزول ہوتا ہے۔

قبل ازیں معروف نعت و کلام مقدس کاظمی اور مرزارضوان نے حضور نبی کریم کی بارگاہ اقدس گلہائے عقید ت پیش کئے، اس موقع پر سید مستحسن رضا، محمد حبیب، ملک فیصل، رضوان بٹ ، زاہد اکرم ،عرفان عزیز سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

میڈیا سیکرٹری