نیب نے ون پارٹی احتساب شروع کر دیا، خطرناک نتائج نکلیں گے: زرداری

Asif Zardari

Asif Zardari

کراچی (جیوڈیسک) سابق صدر آصف زرداری اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نیب پر برس پڑے کہتے ہیں نیب اپنے دفاتر بند کر کے پیپلز پارٹی سیکریٹریٹ منتقل ہو جائے۔

نیب نے ون پارٹی احتساب کا ایک اور باب شروع کر دیا جس کے نتائج خطرناک نکلیں گے۔ ان کا کہنا تھا پورے ملک سوائے پیپلز پارٹی کے سب اچھا ہو رہا۔

واضح رہے آج نیب نے کرپشن اور غیر قانونی اثاثوں کے الزام میں پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر تعلیم سندھ پیر مظہر الحق، ارباب عالمگیر اور ان کی اہلیہ عاصمہ ارباب سمیت پانچ افراد کے خلاف انکوائریوں کی منظوری دے تھی۔