نیب کا ڈاکٹر عاصم کیخلاف کرپشن ریفرنس دائر کرنیکا فیصلہ

Asim Hussain

Asim Hussain

کراچی (جیوڈیسک) نیب نے سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف کرپشن ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا ، فیصلہ چیئرمین نیب قمر زمان چودھری کی زیر صدارت نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں کیا گیا۔

نیب کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین نے او جی ڈی سی ایل ، سوئی سدرن گیس کمپنی میں ٹھیکے دیے، اُن پر ایل پی جی اور ایل این جی انتہائی زیادہ نرخوں پر حاصل کرنے کا الزام ہے ۔

نیب کے مطابق ڈاکٹر عاصم پرقومی خزانے کو 17 ارب 33 کروڑ 80 لاکھ روپےکا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔