نیب نے ڈاکٹر عاصم کے خلاف تحقیقات کی منظوری دے دی

Dr. Asim

Dr. Asim

اسلام آباد (جیوڈیسک) نیب نے ڈاکٹر عاصم، کے ڈی اے کے ڈائریکٹر لینڈ اور ضیاالدین اسپتال دبئی کے ایڈمنسٹریٹر کے خلاف تحقیقات کی منظوری دے دی ہے۔

نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس چیئرمین قمرزمان چوہدری کی زیر صدارت ہوا۔ نیب اعلامیے کے مطابق جن ملزموں کےخلاف تحقیقات کی منظوری دی گئی ان پر قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

اجلاس میں نواب زادہ محمود زیب کے خلاف کرپشن ریفرنس دائر کرنے اور ایم این اے منورعلی تالپر کے علاوہ کراچی پورٹ ٹرسٹ کو آپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کی انتظامیہ کے خلاف انکوائری کا فیصلہ کیا گیا۔