میاں صاحب نیب کیساتھ ایف آئی اے بھی یہی کام کر رہی ہے، زرداری کا ردعمل

Asif Ali Zardari

Asif Ali Zardari

کراچی (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے وزیراعظم نواز شریف کے نیب کے حوالے سے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا میاں صاحب نیب کے ساتھ ساتھ آپ کی ایف آئی بھی تو یہی کام کر رہی ہے آپ کا اپنا وزیر کہہ چکا ہے کہ ڈاکٹر عاصم نے چوری یا کرپشن نہیں کی لیکن پھر بھی اس کو مہینوں سے تنگ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا 18 ویں ترمیم کے خلاف مسلسل کام ہو رہا ہے۔ واضح رہے وزیراعظم نواز شریف نے بہاولپور میں اپنے خطاب میں کہا تھا کہ نیب غلط اور صحیح دیکھے بغیر معصوم لوگوں کے گھروں میں گھس جاتی ہے۔

لوگوں کی عزتیں اچھالنا درست نہیں چیئرمین نے نوٹس نہ لیا تو حکومت ضروری اور قانونی کارروائی کر سکتی ہے۔