نیب کی پنجاب میں کارروائیوں سے کرپشن بے نقاب ہو گی: چوہدری سرور

Chaudhry Sarwar

Chaudhry Sarwar

لاہور (جیوڈیسک) چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ بلدیاتی اداروں کے ہوتے ہوئے ارکان اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز کی تقسیم بلدیاتی اداروں پر عدم اعتماد اور ان کے مینڈنٹ میں کھلی مداخلت ہے۔

چوہدری سرور نے کہا کہ حکمران بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات دینے کو تیار نہیں۔ تحریک انصاف پنجاب میں بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات دلوانے کی جنگ لڑے گی۔

پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن ملک سے کرپشن کاخاتمہ نہیں چاہتی۔ نیب کے خلاف مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی ایک ہیں۔