نیب نے سندھ پولیس میں کرپشن کی تحقیقات کا آغاز کر دیا

NAB

NAB

کراچی (جیوڈیسک) نیب نے سندھ پولیس میں کرپشن کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، نیب حکام نے تحقیقات کا آغاز کراچی سینٹرل پولیس کے آفس سے کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب افسران نے کراچی سینٹرل آفس پہلن کر کرپشن سے متعلق ریکارڈ قبضے میں لینا شروع کردیا ہے، سپریم کورٹ میں پیش کی گئی انکوائری رپورٹ کی بنیاد پر ریکارڈ قبضےمیں لیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق تحقیقات کے اگلے مرحلے میں متعلقہ پولیس افسران کے بیانات لیے جائیں گے، نیب پولیس میں قانونی بھرتیوں اور فنڈز میں خوردبرد کی تحقیقات کر رہا ہے، سپریم کورٹ میں جلد رپورٹ پیش کرنے کے لئے روزانہ کی بنیاد پر تحقیقات کی جائے گی۔