نیب نے سندھ پولیس میں کرپشن کی تحقیقات شروع کر دیں

NAB

NAB

کراچی (جیوڈیسک) نیب نے سندھ پولیس میں کرپشن کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ اکاؤنٹنٹ جنرل سے سندھ پولیس کے خرچوں کی تفصیلات مانگ لیں۔

نیب نے پوچھا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے 2 سال کے دوران کیا کھایا، کتنا کھایا اور اس کے پیسے کتنے ہوئے؟ بکتر بند گاڑیاں کس سے خریدیں، کتنے کی خریدیں، سب بتایا جائے،کراچی سمیت صوبے بھر میں کتنے کیمرے لگے اور کتنے میں لگے؟ پولیس بلڈنگز اور پولیس لائنز کی مرمت پر کتنے خرچ کردیے۔

نیب نے یہ بھی استفسار کیا ہے کہ پولیس یونیفارم کے لیے کیا کیا خریدا اور کتنے کا خریدا؟ ادائیگی کے بلز اور کنٹریکٹرز کو دیے گئے چیکس کہاں ہیں؟ نیب نے خط میں کہا ہے کہ اے جی سندھ تمام ضلعی اکاؤنٹس آفیسرز کو معلومات فراہم کرنے کا پابند کریں۔