ختم نبوت اسلام کا بنیادی عقیدہ ہے، مولانا ابو سعد نصیر احمد

Anjuman Talaba Isam

Anjuman Talaba Isam

کراچی : جامعہ و دارالعلوم مرکز القادریہ کے مہتمم مولانا ابو سعد نصیر احمد نے کہا ہے کہ اگر کوئی مسلمان عقیدہ ختم نبوتۖ پر کھلے لفظوں میں بات نہیں کرتاہے اور قادیانیوں کے لئے نرم گوشہ رکھتا ہے تو وہ اپنا محاسبہ کرلے۔

آج کل بعض نام نہاد مذہبی جماعتیں عقیدہ ختم نبوتۖ پر خاموشی اختیار کرتی ہیں، یہ وہ لوگ ہیں جن کے بارے میں نبی اکرم ۖ نے کہا تھا کہ یہ لوگ گونگے شیطان ہیں، جو حق بات کو دیکھتے ہیں مگر بیان نہیں کرتے ہیں، عام مسلمانوں کو گمراہی کی طرف جانے دیتے ہیں۔

دین اسلام پر شب خون مارنے والے دین کا لبادہ اوڑھ کر مسلمانوں کو بیوقوف نہیں بنا سکتے ہیں، عظیم الشان سالانہ ختم نبوتۖ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جامعہ و دارالعلوم مرکز القادریہ کے مہتمم مولانا ابو سعد نصیر احمد نے کہا کہ ختم نبوتۖ اسلام کا بنیادی عقیدہ ہے، رہتی دنیا تک اب کوئی اور نبی یا رسول مبعوث نہیں کیا جائے گا، حضرت عیسیٰ علیہ السلام بھی امتی بن کر دنیامیں تشریف لائینگے۔

تحریک ختم نبوتۖ میں ہمارے قائد امام شاہ احمد نورانی صدیقی ہیں،ختم نبوتۖ کانفرنس میں اپنا پیغام دیتے ہوئے مفتی محمد شوکت رضانے کہا کہ حضور اکرم ۖ نبی آخرزماں ہیں اور خاتم النبین ہیں، قرآن و حدیث میں واضح احکامات آچکے ہیں، اب ایسے میں کوئی کسی نئے عقیدے کی بنیاد رکھے تو وہ گروہ اسلام کا کھلا دشمن ہے جس کے لئے دین میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ عبدلقادری سروری نے کہا کہ ختم نبوتۖ پر شک و شبہات پیدا کرنے والا اسلام کا دشمن اور مرتد ہے،مسلمان کسی بھی صورت ناموس رسالتۖ اور عقیدہ ختم نبوتۖ پر سمجھوتہ نہیں کرسکتا ہے، عقیدہ ختم نبوت ۖ اسلام کی ریڈ لائن سے ہے جسے جو بھی عبور کرنے کی کوشش کرے گا اسے نشان عبرت بنادیا جائے گا۔

اس موقع پرانجمن طلبہ اسلام مدرارس کونسل کے کنوینئر محمد ، اشتیاق نورانی نے کہا کہ قادیانی مذہب سراسر اسلام کی مخالفت کے لئے بنایا گیا ہے، جس کا مرکز تل ابیب میں یہودی چھتری کے نیچے ہیم یہود و نصاریٰ اور ہندو بنیا قادیانی مذہب کی پشت پر موجود ہے اور برابر اسے کمک دے رہا ہے، اسلامی دنیا میں فتنا بازی کے لئے تمام کفر ایک ہوچکے ہیں۔

کانفرنس سے علامہ احمد گل، علامہ آسف اویسی، علامہ فیضان سلطانی، علامہ محمد نوازنے بھی خطاب کیا، انجمن طلبہ اسلام گلشن اقبال ٹائون کے ذمہ دارسید عمران قادری نے کہا کہ مدارس کے طلبہ نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور علماء و اکابرین کے ساتھ ساتھ آگے بڑھتے رہے اور تحریک ختم نبوتۖ میں ہر اول دستے کا کردار ادا کرتے رہے۔

ان عظیم طلبہ کی قربانیوں کو تاریخ کبھی بھی فراموش نہیں کر سکتی ہے، اس موقع پر انجمن طلبہ اسلام کے ہمدرد و کارکنان اور طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی، کانفرنس کے اختتام پر مقابلہ تقریر میں حصہ لینے والے طلبہ کو شیلڈ اور اسناد دی گئیں۔

میڈیا سیل انجمن طلبہ اسلام کراچی ڈویژن