ندیم بلوچ کی فٹ بال کھیل کے فروغ کے حوالے سے خدمات قابل تحسین ہیں۔ اہلیان لیاری

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اہلیان لیاری اور ضلع وسطی سے تعلق رکھنے والے فٹ بال کھلاڑیوں اور فٹ بالسے وابستہ شخصیات نے معروف اسپورٹس آرگنائزر ندیم بلوچ کی فٹ بال کی ترقی اور اس کے فروغ کے حوالے سے خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ندیم بلوچ کی کاوشوں سے بہت جلد شہر کراچی میں فٹ بال کا میگا ایونٹ منعقد ہونے جا رہا ہے جس کے ذریعے نہ صرف شہر قائد میں فٹ بال کی ترقی اور فروغ حاصل ہوگا بلکہ قیام امن میں بھی مددگار ثابت ہو گا۔

کھیلوں سے وابستہ شخصیات نے کہاکہ اس سے قبل 2011ء میں میجر جنرل اعجاز چوہدری اور عبداللہ شاہ غازی سیکٹر اور 70ونگ رینجرز کے تعاون و اشتراک سے ڈی جی رینجرفٹ بال ٹورنامنٹ کی بنیاد رکھی جو کہ شہر کراچی خصوصاً لیاری میں قیام کے لئے مثالی کارنامہ شمار کیا جاتا ہے مشترکہ بیان میں شخصیات اور عوام نے ندیم بلوچ کو جو ن2016ء میں منعقد کئے جانے والے فٹ بال میگا ایونٹ جو کہ دبئی کی کمپنی کے اشتراک سے ہوگا اس میں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلا یا اس ایونٹ کے انعقار سے شہر کراچی کا نام پورے ملک اور بین الاقوامی سطح پر اجاگر ہو گا۔