نادرا نے شناختی کارڈ بنانے کیلئے پالیسی انتہائی آسان بنا دی

Nadra, ID Card

Nadra, ID Card

اسلام آباد (جیوڈیسک) مشکلات ہوئیں ختم، شناختی دستاویزات بنوانا ہو گیا نہایت آسان۔ اب بیس روپے کے اسٹامپ پیپر پر ریکارڈ میں جو مرضی تبدیلی کرائیں۔ اضافی دستاویزات کی ضرورت نہیں۔

گریڈ سترہ کے افسر سے فارم کی تصدیق بھی نہیں کروانا پڑے گی ہر شناختی کارڈ ہولڈر تصدیق کر سکے گا۔

تاریخ پیدائش کے لئے کمپیوٹرائزڈ برتھ سرٹیفکیٹ بھی پیش نہیں کرنا پڑے گا۔ شناختی کارڈ میں نام کی تبدیلی کے لیے اخبار میں اشتہار کی پابندی بھی ختم ہوئی صرف بیان حلفی سے کام ہو جائے گا۔

شناختی کارڈ میں بیوی کا نام درج کرانے کیلئے نکاح نامے کی شرط بھی ختم اب مرد صرف فنگر پرنٹس دے کر شریک حیات کا نام درج کرا سکے گا۔ نادرا کی نئی پالیسی کا اطلاق 23 نومبر سے ہو گا۔