نادرا اہلکاروں نے رشوت لیکر افغان اور ازبک دہشتگردوں کے شناختی کارڈ بنائے، رپورٹ

Id Cards

Id Cards

اسلام آباد (جیوڈیسک) نادرا اہلکار یا دہشتگردوں کے آلہ کار رشوت لیکر دہشتگردوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے کا انکشاف۔ حساس ادارے کی تیار کردہ فہرست بے سود، سنگین جرم میں ملوث متعدد اہلکار اب بھی عہدوں پر تعینات۔

حساس ادارے کی رپورٹ کے مطابق نادرا اہلکاروں نے 10 سے 20 ہزار روپے تک رشوت لیکر افغان، ازبک، بنگالی، چینی اور امریکی باشندوں کو جعلی شناختی کارڈ بنا کر دیئے۔

مارے گئے کئی دہشت گروں سے بر آمد ہونے والے زیادہ تر جعلی شناختی کارڈ کراچی سے جاری ہوئے۔ غیر ملکیوں نے جعلی شناختی کارڈ کی بنیاد پر پاکستانی پاسپورٹ بھی حاصل کیے۔

غیر ملکیوں کے شناختی کارڈ جاری کرنے والوں میں نادرا کے ڈپٹی جنرل منیجر آپریشنزز اور منیجرز آپریشزز سمیت مختلف عہدوں پر تعینات کئی افسران اور اہلکار شامل ہیں۔