نفیس احمد عثمانی ایڈوکیٹ کے انتقال پر پیپلز پارٹی کا اظہار تعزیت

PPP

PPP

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی سٹی ایریا PS-120کے صدر چوہدری اصغر آرائیں ،جنرل سیکریٹری اختر بلوچ ،سنیئر رہنماء سید امجد علی شاہ ،سلیم الدین انصاری ،محمد حنیف ،ساتھی جمیل ،غلام رسول ،رانا طاہر ،ابو بکر بن محبوب ،پیپلز پارٹی ہیومن رائٹس سیل ڈسٹرکٹ کورنگی کے کوارڈینٹر سید منظر عباس نے اپنے مشترکہ بیان میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء سابق اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل سندھ نفیس احمد عثمانی کے انتقال پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے اہل خانہ اور سوگوران سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے ۔پیپلز پارٹی سٹی ایریا PS-120کے رہنمائوں نے نفیس احمد عثمانی ایڈوکیٹ مرحوم کی پارٹی کے لئے جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم پیپلز پارٹی کا قیمتی اثاثہ تھے اُن کی کمی جدو جہد کے ہر موڑ پر یاد رکھی جائی گی۔