ناگالینڈ میں امن بحالی، بھارت کا علیحدگی پسندوں سے تاریخی معاہدہ

Nagaland

Nagaland

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی حکومت اور علیحدگی پسند نیشنلسٹ سوشلسٹ کونسل آف ناگالینڈ میں امن معاہدہ طے پا گیا ہے۔ مودی نے قوم سے خطاب میں کہا آج کا دن تاریخی اور یہ سنہری لمحہ ہے۔

میں علیحدگی پسندوں کو خوش آمدید کہتا ہوں۔ وہ ہتھیار چھوڑ کر قومی دھارے میں آ جائیں گے۔

ناگالینڈ کے علیحدگی پسندوں کا یہ گروپ درجنوں گروپوں میں سے زیادہ خطرناک تھا جو 60برس سے سرگرم ہے۔

یوں چھ دہائیوں سے جاری بغاوت ختم ہونے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔