نجم سیٹھی اگلے چیئرمین پی سی بی ہو سکتے ہیں: شہریار خان

Shahryar Khan

Shahryar Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) چیئرمین کرکٹ بورڈ شہریار خان نے کہا ہے کہ عمر اکمل کو انگلینڈ میں فٹنس ٹیسٹ کلیئر نہ ہونے پر واپس وطن بھیجا گیا، ان کے رویے کی سمجھ نہیں آتی، مشاہد اللہ خان کہتے ہیں لگتا ہے عمر اکمل نے داؤ لگانے کی کوشش کی۔

شہریار خان نے انکشاف کیا ہے کہ نجم سیٹھی کرکٹ بورڈ کے اگلے چیئرمین پی سی بی ہو سکتے ہیں۔ شہریار خان کا کہنا تھا کہ مصباح الحق اور یونس خان کو قومی ٹیم کا کوچ بنانے سے متعلق فیصلہ آئندہ تین سے چار روز میں ہو گا، دونوں کیلئے فیئرول کی تقریب کا انعقاد کرینگے۔