نجیب عباسی اور وحید عباسی کی جانب سے شہدائے کربلا کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کا اہتمام

Taxila Quran Khawani

Taxila Quran Khawani

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) یوم عاشور کے موقع پر ہر سال کی طرح امسال بھی عباسی ہائوس ٹیکسلا کینٹ میں نجیب عباسی اور وحید عباسی کی جانب سے شہدائے کربلا کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا اور علامہ مشتاق چشتی نے خصوصی دعا کرائی۔

اس موقع پرایم پی اے حاجی ملک عمر فاروق، اسسٹنٹ کمشنر تحصیل ٹیکسلا شاہد عمران مارتھ، ٹی ایم او قمر ذیشان،زیلدار سید ظہیرالحسن شاہ، سابق امیدوار کینٹ بورڈ ٹیکسلا حاجی محمد ضرار اعوان، مسلم لیگ(ن) ٹیکسلا کینٹ کے راہنما سید سلطان شاہ کاظمی،ملک ا ویس آف چھاچھی محلہ، ملک رضوان،امن کمیٹی کے عہدیداران حافظ محمد ادریس،پیر سعید نقشبندی، ڈاکٹر وکٹر نثار، ڈاکٹر الیاس چوہان، سخاوت رضا، علامہ مشتاق چشتی،چشتی برادران، ملک جاوید، تحصیل پریس کلب ٹیکسلاکے صدرڈاکٹر سید صابر علی، حاجی محمد سلیم، چوہدری احسن علی، حافظ وسیم چوہدری، حاجیملک جاوید اخترسمیت عمائدین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

راجہ نجیب عباسی ،وحید عباسی اسامہ عباسی نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا موبائل نمبر0300-5128038