نکیال میں حالات کی خرابی کی تمام تر ذمہ داری مجید حکومت پر عائد ہوتی ہے

PML N Azad Kashmir UK

PML N Azad Kashmir UK

لیوٹن برطانیہ (تیمور لون) پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر برطانیہ کے چیئرمین اوور سیز راجا شفیق احمد پلاہوی جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر برطانیہ راجاادریس ، فنانس سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر برطانیہ سردار فاروق ، صدر پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر لیوٹن برانچ برطانیہ راجا ضاروب و دیگر نے نکیال میں پیش آنے والے واقعہ پر اظہار خیال کرتے ہوئے اخباری نمائندوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ نکیال میں حالات کی خرابی کی تمام تر ذمہ داری مجید حکومت پر عائد ہوتی ہے۔

پیپلز پارٹی کو ہر دور میں الیکشن سے کچھ ایک لاش چاہئے ہوتی ہے جس پر وہ سیاست کرتے ہیں اور اس کی سب سے بڑی مثال خود پارٹی کی چیئرپرسن محترمہ بینظیر بھٹو کی ہے ابھی اس قتل کے کٔ راز افشان ہونے باقی ہیں ۔ خیر نکیال میں واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے مجید حکومت ہوش کے ناخن لے آزاد کشمیر کے لوگ پر امن اور مہمان نواز ہیں موجودہ حکومت کے وذراء اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کے لئے آزاد کشمیر کے سیاسی حالات کشیدہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔

لیکن اب لاشوں کی سیاست کا دور ختم ہو کر رہے گا نکیال واقعہ پر جوڈیشل انکوائری کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔ معصوم شہری کی موت پر افسوس ہے اور اس گھڑی میں ہم لواحقین کے ساتھ ا ظہار ہمدردی کرتے ہیں ۔ بلاول ابھی بچہ ہے اس کو جو بھی لکھ کر دے دیا جاتا ہے وہ پڑھ دیتا ہے اسے ابھی سیاسی بالغ ہونے میں کافی وقت درکار ہے اسے آزاد کشمیر کی سیاست کی ”الف ، ب ” کا بھی علم نہیں اس کی ناک کے نیچے مجید حکومت جو گل کھلا رہی ہے اسے اس کی کچھ خبر نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سردار سکندر حیات خان کے خلاف ایک حرف بھی گوارہ نہیں ، سالار جمہوریت کی ذات پر کیچڑ اچھالنے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی مخالفین باز رہیں اور اپنے کرائے کے بدمعاشوں کو کہ بھی لگام ڈالیں آذاد کشمیر کا امن تباہ کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائیگی ہمارا دامن شفاف ہے تاریخ گواہ ہے کہ ہم نے گھٹیہ سیاسی مقاصد کے حصول کے لئے لاشوں پر کبھی بھی سیاست نہیں کی آذاد کشمیر کی عوام کے سامنے سب کچھ واضع ہے۔

عوام کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونکی جا سکتی مجید حکومت بس کچھ سن کی مہمان ہے لیکن عوام کی لوٹی ہوئی دولت کی پائی پائی کا حساب لیا جائیگا لاشوں پرسیاست کے ذریعے مجید اینڈ کمپنی اپنی بدمعاشی اور کرپشن نہیں چھپا سکتی وہ وقت دور نہیں جب عوام کے کٹہرے میں حکومتی ٹولا مجرموں کے کٹہرے میں کھڑا ہو گا اور پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر عوام کے سامنے سرخروح ہو گی ۔