نکیال سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے لڑکی سمیت 2 افراد شہید

Nakyal Sectors Indain Army

Nakyal Sectors Indain Army

آزاد کشمیر( جیوڈیسک) کوٹلی میں نکیال سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے 2 شہری شہید ہوگئے جن میں 13 سالہ لڑکی بھی شامل ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کی جانب سے سرحدی جارحیت مسلسل جاری ہے اور سیز فائر کی خلاف ورزی کے ایک اور تازہ واقعے میں بھارتی فوج نے آزاد کشمیر کے کوٹلی نکیال سیکٹر کے مقام پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی جس کے نتیجے میں 2 شہری شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں 13 سالہ لائبہ اور 55 سالہ منشی احمد شامل ہیں جب کہ بھارتی جارحیت پر پاک فوج کی جانب سے منہ توڑ جواب دیا گیا جس کے بعد دشمن کی توپیں خاموش ہوگئیں۔

واضح رہے کہ پنجاب رینجرز اور بھارتی سیکیورٹی فورسز کے مذاکرات کے بعد بھارت کی جانب سے سرحدی جارحیت میں مسلسل اضافہ ہوا ہے اور گزشتہ دنوں سے فائرنگ کا سلسلہ تواتر سے جاری ہے جس میں اب تک پاک فوج کا جوان بھی شہید ہوچکا ہے۔