نانا پاٹیکر نے ہدایت کاری کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا

Nana Patekar

Nana Patekar

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کی معروف اداکار نانا پاٹیکر نے ہدایت کاری کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا ہے۔

میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں نانا پاٹیکر نے کہا ہے کہ وہ ایک فلم کی ہدایت کاری کررہے ہیں۔ یہ فلم ایک خاتون کی سوانح عمری پر بنائی گئی ہے، فلم کا اسکرپٹ تیار ہے اور اس کی شوٹنگ کھٹمنڈو میں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ بالی ووڈ میں فلم سازی کے دوران کئی قسم کی مداخلت ہوتی ہے جو انہیں کسی طور پر پسند نہیں، وہ اسی وقت کسی فلم کی ہدایت کاری کریں گے جب فلم کی کہانی سے لے کر اس کے لئے کرداروں کے انتخاب اور شوٹنگ کا مکمل اختیار انہیں حاصل ہوگا۔

نانا پاٹیکر کا کہنا تھا کہ جلد ہی وہ فلم سازی کے میدان میں بھی قدم رکھیں گے، ان کا بیٹا ایک پروڈکشن ہاؤس قائم کررہا ہے جس کے بینر تلے سنجیدہ نوعیت کی فلمیں بنیں گی لیکن وہ یہ ہرگز نہیں چاہیں گے کہ اس کی ہر فلم میں اداکاری کریں، آج کے دور میں بچے بہت اچھی طرح جانتے ہیں کہ وہ کیا کرنا چاہتے ہیں اس لئے وہ اپنے بیٹے کو مشورے نہیں دیتے۔