نندی پور نہر کے قریب بس کھائی میں گر گئی، 25 مسافر زخمی

Nandipur Nehar Canal, Bus Accident

Nandipur Nehar Canal, Bus Accident

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) نندی پور نہر کے قریب بس کھائی میں گرنے سے 25 مسافر زخمی ہو گئے۔ مسافر بس سیالکوٹ سے گوجرانوالہ جارہی تھی کہ تیزرفتاری کے باعث نندی پور نہر کے قریب کھائی میں گر گئی۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی قریب ہی پٹرولنگ چیک پوسٹ سے پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے جبکہ ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئیں جنہوں نے بس کو کھائی سے نکالا اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا۔