نندی پور پاور پلانٹ پلانٹ آزمائشی بنیاد پر دوبارہ چلا دیا گیا

Nandi Pur Power Plant

Nandi Pur Power Plant

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزات پانی و بجلی کا کہنا ہے کہ نندی پور پارو پلانٹ آزمائشی بنیاد پر دوبارہ چلا دیا گیا، ایک ماہ تک پاور پلانٹ کو مکمل طور پر فعال بنا دیا جائے گا، بجلی گھر کو دوبارہ فعال بنانے میں چینی اور واپڈا کے انجیئنرز نے قابل تحسین کام کیا۔

وزات پانی و بجلی کا کہنا ہے کہ پلانٹ آزمائشی بنیاد پر دوبارہ چلا دیا گیا ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر پلانٹ کی 2 ٹربائنز چلائی گئی ہیں جن سے 230 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔

ایک ماہ تک پاور پلانٹ کو مکمل طور پر فعال بنا دیا جائے گا ، ذرائع کا کہنا ہے نندی پور بجلی گھر دوبارہ فعال بنانے میں چینی اور واپڈا کے انجینئرز نے قابل تحسین کام کیا۔