نندی پور پروجیکٹ کی ناکامی کی ذمے دار سابق حکومت ہے، خواجہ آصف

Khawaja Asif

Khawaja Asif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ نندی پور بجلی گھر کی تکمیل میں تاخیر کی وجہ گزشتہ حکومت ہے۔

نندی پور پروجیکٹ کی مشینری دیر تک پڑی رہنے سے اس میں نقائص پیدا ہوئے،منصوبے کا فیول ٹریٹمنٹ پلانٹ ناکافی ہے۔

خواجہ آصف نے کہا مشینری بنانے والوں کو اس کے نقائص دور کرنے کیلیے بلایا جائیگا اور منصوبے کے اندر خلل پیدا کرنے والوں کا احتساب کیا جائے گا۔