نندی پور منصوبے میں بے ضابطگیاں پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی میں تحریک التواء جمع کرادی

PPP

PPP

نیو یارک ( مجیب الحسن) پاکستان پیپلز پارٹی نے نندی پور منصوبوں میں اربوں روپے کی بے ضابطگیوں کیخلاف قومی اسمبلی میں تحریک التواء جمع کرادی۔

پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری، نفیسہ شاہ، عرفان لغاری اور دیگر نے تحریک التواء جمع کرائی ہے۔ جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نندی پور منصوبوں میں قومی خزانے سے اربوں روپے کا نقصان ہوا ہے، حکومت اس منصوبے کی تحقیقات کر کے قوم کے سامنے حقائق پیش کرے۔