نندی پور منصوبے کے بعد ایل این جی درآمد پر بھی سوال اٹھنے لگے

LNG

LNG

لاہور (جیوڈیسک) ملک میں ایل این جی کی اربوں ڈالر کی خریداری کو غیرشفاف قرار دے دیا گیا۔ پروگرام میں بتایا گیا کہ ایل این جی کی چھ کھیپ آ چکی ہیں۔

تاہم قیمت کا فارمولا کیا ہے کسی کو معلوم نہیں حکومت 31 مارچ سے ساحل سمندر پر ٹرمینل لگانے والی کمپنی کو روزانہ دو لاکھ بہتر ہزار ڈالر دینے کی پابند ہے۔

اوگرا نے بھی معاہدے کی شفافیت پر کئی سوالات اٹھا دئیے ہیں۔ معاہدے کے مطابق حکومت سالانہ ایک لاکھ ڈالر ایل این جی خریدنے کی پابند ہے۔