ننگر پارکر میں رانی کھیت کی بیماری سے مزید 17 مور ہلاک

Peacock Dead

Peacock Dead

ننگر پارکر (جیوڈیسک) ننگر پارکر میں رانی کھیت کی بیماری کے باعث مزید17 مور ہلاک ہوگئے، جس کے بعد ایک ماہ میں مرنے والے موروں کی تعداد 150 سے زائد ہوگئی ہے۔

صحرائے تھر میں موروں کی ہلاکت کا سلسلہ جاری ہے، رانی کھیت کی بیماری نے ننگرپارکر کے گاؤں سوبھارو سموں میں 5،ویراہ واہ میں 8 اور ڈیڈھ ویرو میں 4مو روں کی جان لے لی۔

مقامی ذرائع کے مطابق ایک ماہ میں مرنے والے کی موروں کی مجموعی تعداد 157ہو گئی ہے جبکہ 4ماہ کے دوران ان دیہات اور گرد و نواح کے علاقوں میں 750 سے زائد مور ہلاک ہوچکے ہیں۔

محکمہ وائلڈ لائف کے اہل کار ننگر پارکر میں موروں کے مرنے کی تصدیق کرتے ہیں۔ تاہم ان کا کہنا ہے کہ ہلاکت کی وجہ رانی کھیت نہیں بلکہ بھوک پیاس ہے۔