ننگرہار میں امریکی ڈرون حملہ، طالبان کمانڈر سمیت دو جنگجو ہلاک

US Drone Attack

US Drone Attack

ننگرہار (جیوڈیسک) افغان صوبے ننگرہار میں امریکی ڈرون حملے میں کمانڈر سمیت طالبان کے دو جنگجو ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔

افغان حکام کے مطابق ڈرون حملہ گذشتہ رات ضلع چھپرہار میں کیا گیا، ترجمان پولیس نے حملے میں طالبان کمانڈر کی ساتھی سمیت ہلاکت کی تصدیق کی ہے، ترجمان کے مطابق حملے میں کسی شہری یا سیکیورٹی اہلکار کو نقصان نہیں پہنچا۔

ادھر ننگرہار کے صوبائی پولیس ترجمان حضرت حسین مشرق وال نے ڈرون حملے میں طالبان کمانڈر کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ چھپرہار کے علاقے سنگینی میں کیا گیا۔