صوبہ ننگر ہارمیں افغان اورامریکی افواج کی فضائی کارروائی، داعش کے 40 جنگجو ہلاک

Afghan

Afghan

کابل (جیوڈیسک) افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں افغان اور امریکی افواج نے مشترکہ فضائی آپریشن میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس میں تنظیم کے 40 جنگجو ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبہ ننگر ہار میں افغانستان اور امریکی طیاروں نےداعش کے ٹھکانوں پر 70 سے زائد فضائی حملے کیے جس میں داعش کے 40 جنگجو ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے جب کہ حملوں میں داعش کا ایک ٹریننگ کیمپ بھی تباہ کردیا گیا۔
صوبائی حکومت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ انٹیلی جنس معلومات سے اس بات کا پتہ چلا کہ داعش کے سیکڑوں جنگجو ننگر ہار پر حملے کی تیاری کر رہے ہیں جس کے بعد افغان اور امریکی افواج نے داعش کے ٹھکانوں پر بمباری شروع کردی اور انہیں بھاری نقصان پہنچایا گیا۔

امریکی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ 3 ماہ سے امریکی افواج داعش اور طالبان کے ٹھکانوں پر 70 سے 80 فضائی حملے کر چکی ہے جس میں داعش کے کئی ٹھکانوں کو تباہ کیا گیا۔