ننکانہ صاحب میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 5 دہشت گرد ہلاک

CTD Operation

CTD Operation

ننکانہ صاحب (جیوڈیسک) سی ٹی ڈی کے مطابق ننکانہ صاحب کے علاقے شاہ کوٹ کی حدود میں واقع ایک گھر میں سات سے آٹھ دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع تھی۔ جس پر کارروائی کرتے ہوئے چھاپہ مارا گیا۔

دہشتگردوں نے سی ٹی ڈی اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔ جوابی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 3 فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کر لیا گیا۔ اس کے علاوہ 2 موٹر سائیکلیں بھی برآمد کی گئیں۔ سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔