نریندر مودی چینی ہم منصب سے ملاقات میں پاک چین راہداری کا رونا روتے رہے

Narendra Modi And Xe Chen Ping

Narendra Modi And Xe Chen Ping

اوفا (جیوڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے چینی ہم منصب ژی چن پنگ سے ملاقات کے دوران پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے شکایتوں کے انبار لگا دیئے۔

بھارتی اخبار کے مطابق روس میں شنگھائی تعاون کانفرنس کے موقع دونوں رہنماؤں کے درمیان 90 منٹ تک ملاقات جاری رہی جس کے دوران بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے زیادہ وقت چین کے تعاون سے طے پانے والے 46 ملین ڈالر کے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے اور ذکی الرحمان لکھوی کی ضمانت پر رہائی سے متعلق بات کی۔ دونوں رہنماؤں نے سرحدی تنازع سمیت اقوام متحدہ متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھارت کی مستقل رکنیت اور برآمدات پر کنٹرول سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔

بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے چینی ہم منصب سے ملاقات کے دوران ممبئی حملوں کے ملزم ذکی الرحمان لکھوی کی رہائی کے معاملے پر تفصیلی بات چیت کی اور اس دوران نریندر مودی نے اپنے تمام تر تحفظات سے آگاہ کیا جب کہ چینی وزیراعظم سے معاملے پر جواب چاہا جب کہ انہوں نے دعویٰ کیا کہ نریندر مودی نے جن تحفظات کا اظہار کیا اس پر سے وہ متاثر دکھائی دیئے۔

دوسری جانب نریندر مودی کی وزیراعظم پاکستان نواز شریف سے بھی کل ملاقات متوقع ہے جب کہ بھارتی سیکرٹری خارجہ جے شنکر نے سرکاری طور پر باضابطہ ملاقات کا اعلان نہیں کیا تاہم اخبار لکھتا ہے کہ سیکرٹری خارجہ نے یہ تردید نہیں کی کہ بھارت پاکستانی وزیراعظم سے ملاقات کا خواہاں ہے۔