نریندر مودی پر تنقید :چنائی یونیورسٹی کے طلبہ پر پابندی

Indian Institute

Indian Institute

چنائی (جیوڈیسک) بھارتی شہر چنائی میں وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف تنقید کرنے پر یونیورسٹی انتظامیہ نے طلبا تنظیم پر پابندی عائد کردی۔

شہر چنائی میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی مدراس میں طلبا تنظیم نے وزیر اعظم نریندر مودی کی پالیسیوں پر تنقید کیلئے ایک تقریب کا اہتمام کیا تھا۔ تقریب میں گائے ذبیح کرنے پرپابندی ، زرعی اراضی کے حوالے سے بل اور دیگر پالیسیوں پر تنقید کی گئی تھی ، تاہم یونیورسٹی انتظامیہ نے 20 طلبا کو معطل کر دیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق طلبا نے اپنی سرگرمیوں کیلئے یونیورسٹی کا نام استعمال کیا جو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے ۔ یونیورسٹی فیصلے کے خلاف آج احتجاج کرنے والے درجنوں طلبا کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔