نریندرمودی کی ڈگری جعلی ہے ،اروند کجریوال کا انکشاف

Narendra Modi and  Arvind Kejriwal

Narendra Modi and Arvind Kejriwal

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی میڈیاکے مطابق وزیر اعلیٰ کیجریوال نے انکشاف کیا ہے کہ نریندر مودی کی بی اے اور ایم اے کی ڈگریاں جعلی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم ڈگری کے نام پر قوم سے جھوٹ نہ بولیں اور سچ بتائیں۔ مودی اگر انٹر پاس بھی ہیں تو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ کرپشن میں مودی اور کانگریس دونوں ملوث ہیں۔

دوسری جانب بھارتی دارالحکومت میں پارلیمنٹ کے باہر عام آدمی پارٹی کے حامیوں کا مظاہرہ جاری ہے اور مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں متعدد افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔