نریندر مودی کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو ختم کر سکتا ہے نہ پاکستان پر دبائو ڈال سکتا ہے۔ روشن خٹک

Peshawar

Peshawar

پشاور: مستقبل پاکستان پارٹی کے سینئر وائس پریذ یڈنٹ روشن خٹک نے کہا ہے کہ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کے بیانات کسی دیوانے کا بڑ تو ہو سکتا ہے۔

حقیقت سے اس کا کوئی تعلق نہیں۔ کبھی پاکستان پر پانی بند کرنے کی دھمکی تو کبھی پاکستان کو سبق سکھانے کی باتیں، یہ اس کی خواہش تو ہو سکتی ہے مگر حقیقت سے اس کا دور کا واسطہ بھی نہیں۔

بھارت کشمیر یوں کے جذبہ آزادی ختم نہیں کر سکتا نہ پاکستانپر کسی قسم کا دبائو ڈال سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کو اپنے کروڑوں غریب بھرتیوں کی حالتِ زار پر توجہ دینی چا ہیئے۔ ان کا تشدد پسند رویّہ پورے خطہ کے لئے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔