نریندر مودی کا طیارہ لاہور ائرپورٹ پر لینڈ کر گیا

Narendra Modi Plane

Narendra Modi Plane

لاہور (جیوڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا طیارہ آئی ایف سی 52 لاہور ائر پورٹ پر لینڈنگ کر چکا ہے، ان کے استقبال کیلئے وزیراعظم نواز شریف اور وزراء کی بڑی تعداد موجود ہے۔

مودی کے طیارے نے 4 بجکر 22 منٹ پر لاہور ائر پورٹ پر لینڈ کیا، وہ کابل سے لاہور پہنچے ہیں، وہ لاہور میں مختصر قیام کریں گے، پیرس سے شروع ہونے والا تعلقات میں بہتری کا سفر جاری ہے۔مہمانوں کے استقبال کے لیے گلدستے بھی ائرپورٹ پر پہنچا دیے گئے جو انہیں پیش کئے جائینگے۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے سماجی ویب سائٹ پر پیغام دیا تھا کہ وہ دہلی واپس جاتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان نواز شریف سے ملنے کے لیے لاہور رکنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ نریندر مودی نے آج وزیراعظم نواز شریف کوفون کیا تھا اور انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی۔

لاہور ائرپورٹ پر مودی کی آمد پر ائرپورٹ کو وی وی آئی پی ڈیکلیئر کر دیا گیا۔ اندرون ملک سے آنے اور جانیوالی پروازوں کو لاہور آنے سے روک دیا گیا۔بیرون ملک سےآنیوالی پروازوں کا رخ دوسرے ائرپورٹس پر اتاری جا رہی ہیں۔

بھارتی وزیراعظم کے طیارے کی لینڈنگ بے نمبر 6 پر کی، پی آئی اے نے طیارے کو ہینڈلنگ فراہم کر دی ہے۔