نرگس کی ساڑھے تین سال بعد شوبز میں واپسی، نئے ڈرامے کا اعلان

Nargis

Nargis

لاہور (جیوڈیسک) ڈانسنگ کوئین کہلانے والی اداکارہ نرگس نے ساڑھے تین سال قبل شوبز کو خیر باد کہا، مگر اچانک ہی دوبارہ شوبز میں واپسی کی ٹھان لی، کہتی ہیں سٹیج کے روٹھے ہوئے شائقین کو منانے آئی ہیں اور پہلے سے بہتر کام کر کے معیاری ڈرامے پیش کریں گی۔

نئے ڈرامے کی تعارفی تقریب میں کاسٹ بھی شریک ہوئی اور نرگس کو ویلکم کہا گیا، اس موقعے پر پریکٹس کے دوران نرگس نے ڈرامے میں پیش کئے جانیوالے اپنے آئٹم سانگز بھی پیش کئے۔

فحاشی کا لیبل لگ جانے کے بعد سٹیج ڈرامے صرف ایک خاص طبقے کی ہی تفریح بن کر رہ گئے تھے، اب دیکھتے ہیں کہ سٹیج کی قتالہ کہلانے والی اداکارہ نرگس کے آنے سے کیا تبدیلی آتی ہے۔