نصیر آباد’کرایہ دار کی مکان پر قبضہ کی کوشش’پولیس ساتھ مل گئی

Lahore

Lahore

لاہور ( کرائم رپورٹر ) تھانہ نصیر آباد پولیس نے ڈی ایس پی ماڈل ٹائون کی ایماء پر غریب محنت کش پر زمین تنگ کردی۔ آئے روز گھر پر چھاپوں اور ڈکیتی سمیت سنگین مقدمات میں ملوث کرنے کی دھمکیاں دیکر ہراساں کرنے لگا، کرایہ دار کی مکان پر قبضہ کی کوشش’پولیس ساتھ مل گئی’پولیس کی سابق کرایہ دار کو مکان میں زبردستی گھسانے کی کوششیں’محلہ داروں سے جھڑپیں’سابق کرایہ دار کی مالک ماکن کو پولیس کے ہمراہ دھمکیاں۔

تفصیلات کے مطابق نصیرآباد بھابھڑہ کے رہائشی عبدالکریم نے سابق آئی جی پنجاب پولیس طارق سلیم ڈوگر کے ہم زلف خلیل الرحمن کو مکان کرایہ پر دیے رکھا تھا، 6 ماہ کرایہ اور یوٹیلٹی بلز کی عدم ادائیگی پر خلیل الرحمن سے مکان خالی کروایا گیا تو خلیل الرحمن نے بیٹے اور 4 نامعلوم افراد کے ہمراہ مرغی فروش عبدالکریم کی دکان پر دھاوا بول کر اسلحہ کے زور پر دکان میں توڑ پھوڑ کی اور قتل کی دھمکیاں دیتا رہا، اہل علاقہ کے اکٹھا ہونے پر ملزم فرار ہوگیا جبکہ پولیس بھی ملزم کا ساتھ دے رہی ہے’ مقدمہ درج ہونے اور عدالت سے سٹے آرڈر کے باوجود ڈی ایس پی ماڈل ٹائون اور ایس پی گلبرگ ملزم کے ہمراہ مکان پر آ کر غریب مرغی فروش کو قتل کی دھمکیاں دیتے اور ہراساں کرتے ہیں، عبدالکریم کے مطابق ملزم نے پولیس پارٹی کے ہمراہ 3 مرتبہ مکان پر قبضہ کی کوشش کی جسے اہل محلہ نے ناکام بنا دیا۔

عبدالکریم کے مطابق مقامی پولیس بھی ملزم کو مکمل سپورٹ کر رہی ہے ۔پولیس نے سابق کرایہ ڈار کو مکان میں گھسانے کیلئے کئی بار آکر مکان کے تالے توڑنے کی کوشش کی اور کئی بار محلے داروں سے جھڑپیں بھی ہوئیں’پولیس کے چند اہلکار سابق کرایہ کو مکان میں گھسانے کیلئے منتوں سمیت کئی حربے استعمال کررہے ہیں اور دو روز میں کئی بار درجنوں گاڑیوں میں آ چکے ہیں ‘واضح رہے کہ ملزم نے عدالت سے سٹے لینے کی بھی کوشش کی مگر قبضہ نہ ہونے کی وجہ سے پولیس کا سہارا لے رہا ہے اور مقامی پولیس بڑے افسران کے دبائو پر ملزم کے ساتھ ملی ہوئی ہے۔

ملزم نے پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں تھانے میں بھی مدعی عبدالکریم کو دھمکیاں دی ہیں جلکہ پولیس ملزم کو مکمل سپورٹ فراہم کررہی ہے’ڈی ایس پی ماڈل ٹائون اور ایس پی گلبرگ ملزموں سے ساز باز کر کے مکان پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔ مدعی عبدالکریم نے بتایا کہ مرغی کی دکان بنا کر بچوں کا پیٹ پال رہا ہوں’ آئے روز پولیس کے چھاپوں اور دھمکیوں کی وجہ سے جینا محال ہو گیا ہے وزیراعلیٰ بااثر ملزموں کیخلاف کارروائی کر کے انصاف دلوائیں۔