نصیر الدین شاہ ’’فیض احمد فیض فیسٹیول‘‘ میں ڈرامہ کرنے کے لیے نومبر میں پاکستان آئیں گے

Naseeruddin Shah

Naseeruddin Shah

لاہور (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکار نصیر الدین شاہ ماہ نومبر میں فیض احمد فیض فیسٹیول میں ڈرامہ کرنے کے لیے پاکستان آئیں گے۔

تفصیل کے مطابق نصیر الدین شاہ ہر سال فیض احمد فیض میلے میں باقاعدگی سے اپنی ڈرامہ ٹیم کے ہمراہ شرکت کرر ہے ہیں اور اس سال ماہ نومبر ہونے والی فیض احمد فیض فیسٹیول کی تین روزہ تقریبات کے لیے آئیں گے جس میں وہ ڈرامہ کے چار شو کرنے کے علاوہ مختلف یونیورسٹیوں اورکالجوں میں طلباء وطالبات کو لیکچرز بھی دیں گے ۔

فیض فاونڈیشن ٹرسٹ کی منزہ ہاشمی نے بتایا کہ فیسٹیول میں ڈرامہ کے علاوہ شاعری کے حوالے سے بھی نشستیں بھی ہوں گی جس میں پاکستان کے علاوہ ہندوستان کی ادبی شخصیات بھی شرکت کریں گی۔