ناصر کریم بلوچ نے مختصر عرصے میں فٹ بال کے کھیل کو ترقی دے کر مثال قائم کی ہے۔ فٹ بال لوورز

Football

Football

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن سائوتھ ملحقہ تمام فٹ بال لوورز نے ضلع صدر ناصر کریم بلوچ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ 2015ء میں ڈسٹرکٹ سائوتھ فٹ بال ایسوسی ایشن کی صدارت سنبھالنے کے بعد اپنی کابینہ میں شامل جمیل ہوت ،حاجی اقبال خان ،اللہ بخش بلوچ ،شیر افسر با بو ،اللہ بخش بلوچ تغلق ،داد نیازی ،و دیگر کے ہمراہ ڈسٹرکٹ سائوتھ میں کھیل کی ترقی اور فروغ کا ذمہ اُٹھایا۔

نہایت مختصر عرصے میں لاتعداد ٹورنامنٹ کا انعقاد کرا یا جن میں ماہ اپریل میں کے الیکٹرک کے تعاون سے انڈر 16فٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد یہ لیاری میں اسپورٹس گالا کا انعقاد تھا اس کے بعد فٹ بال کے فروغ کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری رہا ناصر کریم بلوچ کا کا محبت کا ثبوت ہے کہ ناصر کریم بلوچ اور ان کی تمام ٹیم نے الیکشن کے دوران جو منشور پیش کیا تھا اس کے پایہ تکمیل میں نہایت اہم کردار ادا کیا۔

منشور میں شامل تھا کہ کسی کلب سے بھی کسی مد میں پیسے نہیں لیئے جائیں گے اور یہ اعزاز پورے پاکستان میں صرف اور صرف ناصر کریم بلوچ کو ہے تقریباً700سے زائد کھلاڑی ٹرانسفر کئے گئے ڈی ایف اے سائوتھ نے لڑکیوں کے 3ٹورنامنٹس انڈر 16اور انڈر 10اور 12کے ٹورنامنٹ رائٹ ٹو پلے کے تعاون سے منعقد کئے اور نیشنل بنک آف پاکستان کے تعاون سے ڈسٹرکٹ سائوتھ فٹ بال چمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا۔

اس کے فوری بعد پیپلز اسٹیڈیم میں انڈر 16ٹورنامنٹ کا انعقاد اور مارچ میں بنک الفلاح کے تعاون سے ناصر کریم بلوچ نے اپنی کاوشوں سے بنک الفلاح ڈسٹرکٹ سائوتھ فٹ بال چمپئن شپ منعقد کرایا۔

فٹ بال کے کھیل کے فروغ اور مثالی خدمت پر لیاری سمیت ضلع سائوتھ کے فٹ بال کلبوں اور شائقین فٹ بال نے ناصر کریم بلوچ کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی فٹ بال کے کھیل کی سرپرستی اور رونقیں بحال کر نے کے حوالے سے بے مثال خدمات کو سراہا ہے۔