قوم نے بڑے بڑے بحرانوں کا سامنا کرنے کے بعد اب اچھے دن دیکھنا شروع کئے ہیں

Haji Abdul Hfeez Bawa

Haji Abdul Hfeez Bawa

فیصل آباد: متوقع سٹی میئر عبدالحفیظ باوا نے کہا ہے کہ قوم نے بڑے بڑے بحرانوں کا سامنا کرنے کے بعد اب اچھے دن دیکھنا شروع کئے ہیں تو وہ ان چھے دنوں کو کسی کو بھی نظر نہیں لگانے دیگی۔

7 اگست کی احتجاجی کال کا بھی وہی حشر ہوگا جو میوزیکل دھرنے کا ہوا تھا جبکہ طاہرالقادری کی جانب سے دی جانے والی 6 اگست کی کال بھی شیدا ٹلی جیسے معیشت دشمنوں کے ہاتھ میں ہونے کی وجہ سے خود ہی زمین بوس ہو جائے گی انہوں نے کہا کہ ایک طویل عرصے کے بعد عوام کو آسودگی نصیب ہوئی ہے ‘ 2013 ء سے قبل وطن عزیز میں بدترین توانائی بحران تھا۔

ایک دفعہ جانیوالی بجلی واپس آنے کا نام تک نہیں لیتی تھی مگر آج وہ حالات نہیں میاں نوازشریف اور شہباز شریف کی ذاتی دلچسپی اور خصوصی کاوشوں کے نتیجے میں آج لوڈشیڈنگ کا دورانیہ صرف 3 سے 6 گھنٹے رہ گیا ہے اور 2017 ء کے آخر تک یہ بھی سلسلہ ختم ہو جائے گا پھر عوام کو بجلی بھی مسلسل ملے گی اور وہ بھی سستی اس لیے عوام ان جلے ہوئے کارتوسوں کے بہکاوے میں آنے کی بجائے ملکی ترقی کیلئے حکومت کے دست و بازو بنیں۔