بحیثیت قوم ہم اپنی سمت سے ہٹ چکے ہیں، چیف جسٹس پاکستان

Anwar Zaheer Jamali

Anwar Zaheer Jamali

کراچی (جیوڈیسک) چیف جسٹس پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی نے کہا ہے کہ بحیثیت قوم ہم اپنی سمت سے ہٹ چکے ہیں، ہمیں جو مسائل درپیش ہیں اس کی وجہ کرپشن، نااہلی اور بری حکمرانی ہے، مسائل کا حل ہڑتالوں سے نہیں بلکہ بات چیت سے نکلتا ہے۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی نے کراچی بار ایسوسی ایشن کے سالانہ عشائیے میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ ججوں کو معاشرے میں رول ماڈل کے طور پر پیش ہونا چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ بحیثیت قوم ہم اپنی سمت سے ہٹ چکے ہیں اور اس وجہ سے وہ کچھ نہیں حاصل کر سکے جو حاصل کر سکتے تھے۔

جسٹس انور ظہر جمالی نے مزید کہا کہ کہیں نہ کہیں کسی نہ کسی کی کو تاہیوں کی وجہ سے ہم مسائل کا شکار ہیں۔ یہی کو تاہیاں ہی ہماری ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔