قوم عمران کا نہیں قائداعظم کا پاکستان چاہتی ہے: حاجی قیصر امین بٹ

Haji Qaiser Butt

Haji Qaiser Butt

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے سینئر رہنمااور سابق ممبرصوبائی اسمبلی حاجی قیصر امین بٹ نے کہاہے کہ پاکستانی قوم عمران خان کا نہیں قائداعظم محمد علی جناح کا پاکستان چاہتی ہے ، نئے پاکستان کے خواہاں کہیں اور جاکر بسرا کرلیں تو بہتر ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی آفس میں منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، حاجی قیصر امین بٹ کا کہنا تھاکہ یہ وقت دھرنوں اور ہڑتالوں کا نہیں بلکہ ملکی ترقی و خوشحالی کا ہے۔

وطن عزیز کو عظیم سے عظیم تر بنانے میں ہمیں اپنا کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کے عظیم قائدمیاں محمد نواز شریف اور خادم اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف ملکی ترقی میں فقید المثال کردار ادا کررہے ہیں ،جبکہ ماضی کی حکومتوں نے ملکی خزانے کو لوٹنے کے سوا کچھ نہیں کیا ۔لیکن میاں صاحبان نے ہمیشہ ملک وقوم سے حقیقی محبت کا عملی ثبوت دیتے ہوئے ترقی و خوشحالی کی راہیں نکالیں ہیں اور ہر ممکن طریقے عوام کی صدق دل سے خدمت کرتے ہوئے پاکستان کو عظیم سے عظیم تر کیا ہے،انہوں نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف اپنی عملی خدمات کی وجہ سے عوام کے دلوں پر راج کررہے ہیں ۔جبکہ ن لیگ اور میاں حمزہ شہباز شریف ہمارے دلوں کی دھڑکن ہے۔