پوری قوم کشمیریوں کے ساتھ ہے بھارت کا غاصبانہ قبضہ مسترد کرتے ہیں، مفتی خالد محمود

Khanewal Kashmir Rally

Khanewal Kashmir Rally

خانیوال (راشد ملک سے) پوری قوم کشمیریوں کے ساتھ ہے بھارت کا غاصبانہ قبضہ مسترد کرتے ہیں کشمیر تحریک آزادی ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے کشمیریوں کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکرتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی سیکرٹری جنرل مفتی خالد محمود ازہر ،مولانا عبدالکریم نعمانی، مولانا عبدالخالق رحمانی، پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنما اعجاز خان یوسفزئی، جماعت اسلامی کے راہنما چوہدری فیاض اسلم ،مولانا شوکت علی فیض نے جمعیت علمائے اسلام کے زیراہتمام چوک ٹاؤن ہال میں” کشمیر بنے گا پاکستان ”ریلی کے شرکا سے خطا ب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے کشمیر کی آزادی کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ حکومت بھارت کی خوشنودی حاصل کرنے کی بجائے کشمیریوں کی اخلاقی شرعی اور قانونی معاونت کرے اور بھارت کے خلاف اعلان جہاد کرے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے خون ناحق کے ایک ایک قطرے کا حساب لیں گے حکومت بھارتی مفادات کو پیش نظر رکھ کر پالیسی ترتیب دینے کی بجائے ملکی قومی وقار اور کشمیریوں کے مفادات کو پیش نظر رکھ کر پالیسی تشکیل دے۔

کشمیر کمیٹی کو اختیارات دے اور کشمیر کمیٹی بھی متحرک کردار ادا کرے کشمیر کمیٹی سے قوم امیدیں وابستہ کیئے بیٹھی ہے مگر کشمیر کمیٹی اختیارات نہ ہونے کا رونا رورہی ہے اگر حکومت کشمیر کمیٹی کو با اختیار نہیں بناتی تو کشمیر کمیٹی کے ذمہ داران مستعفی ہو جائیں۔

اس موقع پر مولانا یونس الکریم ،مولانا قاری عبدالمالک، مولانا واصف الکریم،رانا عمران ، حافظ ابوبکر نے بھی خطاب کیا قبل ازیں جمعیت علمائے اسلام کے زیر اہتمام نیالاری اڈا تا چوک ٹاؤن ہال تک پرامن ریلی نکالی گئی۔

راشد ملک خانیوال
0306-5678287
05-02-2017