پوری قوم کی دعائیں میاں نواز شریف کے ساتھ ہیں۔ فیاض عشرت

Fiaz Ishrat

Fiaz Ishrat

لاہور (اقبال کھوکھر) معروف سیاسی وسماجی رہنماء فیاض عشرت نے وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان میاں محمد نوازشریف کے آج لندن میں ہونے والے دل کے آپریشن کی کامیابی اور جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

میڈیا سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ ہم مشکل کی اس گھڑی میں میاں خاندان کے ساتھ ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ جلدصحت یاب ہوکر وطن وآپس لوٹیں گے اور ملکی نظام کو بہتر چلانے میں اپنا کردارادا کرتے رہیں گے۔

پوری قوم کی دعائیںان کے ساتھ ہیں۔فیاض عشرت نے کہا کہ میاں محمد نوازشریف کے کامیاب آپریشن پر وہ اپنے علاقے میں مٹھائی تقسیم کریں گے اور اظہارتشکر کی دعا بھی کروائیں گے۔