ایک بار پھر قوم پہلے کی طرح دھرنے والوں کا دھڑن تختہ کر دے گی، حافظ طاہر جمیل

Hafiz Tahir Jameel

Hafiz Tahir Jameel

فیصل آباد : ایک بار پھر قوم پہلے کی طرح دھرنے والوں کا دھڑن تختہ کر دے گی، کیونکہ قوم جانتی ہے دھرنا سیاست کے شوقین محض قومی ترقی کو روکنے کے لئے نت نئے ڈرامے رچاتے ہیں۔

تا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی طرف سے جاری عوام دوست احکامات کو روک کر قوم کو پھر سے اندھیروں میں دھکیل دیا ہے، لیکن قوم با شعور اور متحد ہے۔

ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنما حافظ طاہر جمیل نے کیا انہوں نے کہا کہ پوری قوت کے ساتھ میاں نواز شریف کی پشت پر کھڑی ہے، دھرنا سیاست کی کوئی گنجائش نہیں۔

کیونکہ نواز شریف کی قیادت میں آج پاکستان مستحکم، خوشحال اور پر امن ملک بن کر دنیا کے سامنے ابھرا ہے، جو دھرنا سیاست کرنے والوں کو ہضم نہیں ہو رہا، انہوں نے کہا کہ 7 اگست ہر سال آتی ہے۔

دھرنا دینے والے پھر شرمسار ہونگے۔ وہ اب بچگانہ سیاست چھوڑ کر قومی دھارے میں آئیں، اور قوم کے سلگتے ہوئے مسائل پر حکومت کے ساتھ ایک ٹیبل پر بیٹھیں، پھر 2018 میں میدان لگے گا تو لگا لیں۔