امت مسلمہ کے تمام مسائل کا حل سیرت نبوی پر چلنے میں ہے، مفتی محمد نعیم

Mufti Naeem

Mufti Naeem

کراچی : معروف مذہبی اسکالروجامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کہاہے کہامت مسلمہ کے تمام مسائل کا حل سیر ت نبوی پر چلنے میں ہے ، حضور کی بعثت کا مقصد دنیا سے اندھیروں کا خاتمہ اورانسانیت کی فلاح وبہبود ہے ، معاشرتی ومعاشی برائیوں کے خاتمے کیلئے ہمیں سنتوں کو عام کرنے کی ضروت ہے ، فلاحی ریاست اور پرامن معاشرے کے قیام کیلئے حضور کی سیرت کو اپنانا ہوگا۔

جامعہ بنوریہ عالمیہ سے جاری بیان میں مفتی محمدنعیم نے کہاکہ حضور ؐ کی بعثت کا مقصد دنیا سے اندھیروں کا خاتمہ اور انسانیت کی فلاح وبہبود ہے ، مسلم معاشرے میں برائیاں گھر کرچکی ہیں جھوٹ ، ملاوٹ ، رشوت ،دغا بازی اور چوری ہمارے معاشروں پھیلتی جارہی ہے اس کی روک تھام کیلئے ہمیں آقا کی سیرت کو عام کرنے کی ضرورت ہے ، ہمیں ربیع الاول منانے سے زیادہ اپنانے پر توجہ دینی ہوگی۔

انہوں نے کہاکہ آج حضور ﷺ سے عقیدت ومحبت کے دعویدارتوہیں لیکن ہماری عملی زندگی اس سے بالکل خالی ہے ،آج ایک عام مسلمان سے لیکربڑے مذہبی پیشواں تک حضور ﷺکی سیرت طیبہ پرعمل کرنے سے کوسوں دورہیں موجودہ دور میں مسلمانوں کی بڑی کمزوری ہے کہ ہم سرکار دوجہاں سے محبت کے دعوے کرتے ہیں مگر زندگی سرکارﷺ کی مبارک سیرت کے مطابق بسر نہیں کررہے جس کی و جہ سے نہ صرف معاشرے پربرے اثرات پڑ رہے ہیں۔

بلکہ ہماری دعوت و تبلیغ کے ثمرات بھی حاصل نہیں ہورہے اوراقوام عالم تک اسلام کا پرامن پیغام پہنچانے میں ہمیں دشواریوں کاسامنا ہے۔انہوں نے کہاکہ اسلامی معاشرے کی تشکیل کے لئے ضروری ہے کہ مسلم امہ یک جان،ا یک قوم ہو کر باطل قوتوں کی سازشوں سے باخبر رہیں، مسلم امہ کی کامیابی کا راز ہم آہنگی، بھائی چارگی اور اسلام کے جھنڈے تلے جمع ہونے میں مضمر ہے۔

انہوں نے کہاکہ آج ہم نے سیرت النبیﷺ کو اپنانے کے بجائے منانے پر زیادہ توجہ مرکوز کی ہوئی ہے پورے سال سیرت سے بے خبر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتوں کو چھوڑ نے میں کوئی عار محسوس نہیں کرتے بس ربیع الاول آتے ہی چراغان اور دیگر ایشیا میں لگ جاتے ہیں۔

معروف مذہبی اسکالر مفتی محمدنعیم کی جنید جمشید کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت اور لواحقین کو صبر کی تلقین
کراچی () جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے معروف نعت خواں جنید جمشید کی شہادت پر اہلخانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ہوئے کہاکہ جنید جمشید ایک اچھے نعت خواں اور مبلغ تھے۔

امت مسلمہ کی حالات زار کے حوالے سے انتہائی فکر مند اور اتحاد بین المسلمین کے دعوت عام کرنے میں مصروف تھے ان کی شہادت سے آج پوری قوم سوگوار ہے ،اللہ تعالیٰ جنید سمیت حادثے میں جنتے بھی افراد کی جانیں گئیں سب کے درجات میں بلند فرمائے۔

اس موقع پر لواحقین سے صبر کی تلقین کرتے ہوئے مفتی محمدنعیم نے کہاکہ زندگی اللہ کی امانت ہے اسے اچھے کاموں میں گذارنے والے ہی اس دنیا سے کامیاب جاتے ہیں جنید جمشید کا غم صرف اہلخانہ نہیں آج پوری قوم منارہی ہے۔