سپینش نیشنیلٹی کے حصول کے لئے 11اکتوبر 2016کو آنے والے BOE 9314 علامیے کے مطابق پرانے قانون میں تبدیلیاں

Zahid Mustafa Awan

Zahid Mustafa Awan

پیرس (زاہد مصطفی اعوان سے) سپینش نیشنیلٹی کے حصول کے لئے 11اکتوبر 2016کو آنے والے BOE 9314 علامیے کے مطابق پرانے قانون میں کُچھ تبدیلیاں کی گئی ہیں جن سے بہت سے غیر ملکی جو بالکل ان پڑھ ہیں اُن کے لےئے خاص طور پر سہولت مہیا کی گئی ہے۔

سٹیٹ کے پہلے ا علان کے مطابق تمام غیر ملکی جو سپین کے قانون کے مطابق یہاں کی شہریت لینے کے لےئے اپنا قانونی قیام پورا کر چکے ہیں وہ یہاں کی شہریت لینے کے لےئے درخواست جمع کروا سکتے ہیں وہ درخواستیں یا تو آن لائین یا پھر 30جون 2017تک اپنے علاقے کی رخسترو سول میں تمام ضروری کاغذات کے ساتھ جمع کروائی جا سکتی ہیں جن میں 2015کے نئے قانون کے مطابق یہاں کی زبان اور کلچر سے وابستہ یعنی CCSEاور DELE A2کا امتحان پاس کرنا ضروری ہے۔

11اکتوبر2016کو سپینش حکومت نے یہاں کی شہریت کے حصول کے متعلق کُچھ تبدیلیاں کی ہیں جن کے مطابق وہ تما م غیر ملکی جن کو سپینش نہ پڑھنی اور نہ ہی لکھنی آتی ہے اُن افراد کے لےئے اوپر والے دونوں امتحانات کا پاس کرنا لازم نہ ہو گا مگر اِس کام کے لےئے اُن افراد کو ثابت کرنا ہو گا کہ اُن کو سپینش زبان نہ ہی بولنی اور نہ ہی پڑھنی آتی ہے۔

لیکن وہ یہاں کے کلچر میں ضم ہو چکے ہیں ، جس کے لےئے اُن کو شہریت کی درخواست دینے سے پہلے یہاں کی انصاف منسٹری سے ایک سرٹیفیکیٹ حاصل کرنا ہو گا جس میں منسٹری درخواست دہندہ کی بھیجی ہوئی درخواست پر غور کر کے اپنا فیصلہ دے گی کہ واقعتاََ اِس شہر ی کو سپین کی زبان پڑھنی اور لکھنی نہیں آتی مگر یہ یہاں کے کلچر میں ضم ہو چکا ہے۔

اِس کے بعد وہ تمام بچے جنہوں نے یہاں کے سکولوں سے اپنی لازمی تعلیم مکمل کر لی ہے اور اُن کے پاس اُس کا سرٹیفیکیٹ موجود ہے اُن بچوں کو DELE A2 اور CCSEکا امتحان پاس کرنے کی ضرورت نہیں مگر ضروری ہے کہ اُن کا سرٹیفیکٹ تعلیمی بورڈ میں رجسٹر ہو چکا ہو اور انصاف منسٹری سے بھی منظور ہو چکا ہو۔

وہ تمام لوگ جو یہاں کی لازمی تعلیم مکمل کر چکے ہیں مگر وہ Instituto Cervanteمیں اپنی فیس DELE A2 O CCSEکے امتحان کے سلسلے میں جمع کر وا چکے ہیں وہ اپنی فیس کی واپسی کی درخواست Instituto Cervante کو دے سکتے ہیں مگر شرط ہے کہ اُن کے امتحان کی تاریخ میں 15دن کا وقت ہو۔

11اکتوبر2016کے نئے علامےئے کے مطابق DELE A2کا امتحان پاس کرنے کے لےئے چونکہ تعداد بہت زیادہ ہے اور Instituto Cervanteکے پاس سنٹر کم ہونے کی وجہ سے لوگوں کو امتحان کی تاریخ لینے کے لےئے بہت زیادہ انتظار کرنا پڑتا تھا اسی لےئے اب یہ امتحان کسی بھی آفیشل لینگوئج سکول (EOI Escuela Oficial de Idiomas)سے حاصل کیا جا سکتا ہے ۔یاد رکھیں ہر کوئی سکول آفیشل لینگوئج سکول نہیں ہوتا اسی لےئے صرف اورصرف آفیشل لینگوئج سکول سے ہی یہ کورس پاس کرنا ہوگا۔

چونکہ انصاف منسٹری نے یہ بھی کہا تھا کہ سپینش شہریت کی حصول کے لےئے A2یا اِس سے اوپر والے لیول کے امتحان پاس کرنا ضروری ہے اِسی لےئے B1یا اِس سے اوپر والا لیول پاس کر کے بھی شہریت کی درخواست جمع کروائی جا سکتی ہے۔

مذید معلومات کے لےئے رابطہ آل پاکستان فیملی ایسوسی ایشن سے کر سکتے ہیں۔طاہر رفیع0034631053682