نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد سے دہشت گردوں کی کمر توڑدی ہے، شہبازشریف

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملک میں نیشنل ایکشن پلان پر موثر عملدرآمد کے ذریعے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے۔

وزیراعلی شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ملک میں توانائی بحران پرقابو پانے کیلئے بجلی کے منصوبوں پردن رات کام کیا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں گیس کی مدد سے 3600 میگاواٹ بجلی کے منصوبے لگائے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں اوران کے سہولت کاروں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں جب کہ نیشنل ایکشن پلان پرموثر عملدرآمد سے دہشت گردوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔

وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ دہشت گردی اورتوانائی بحران کا خاتمہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی اولین ترجیح ہے، ملک سے دہشت گردی اور انتہاپسندی کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔