نیشنل ایکشن پلان کے تحت پنجاب میں کونسا ایکشن ہوا، چوہدری پرویز الہی

 Chaudhry Pervez Elahi

Chaudhry Pervez Elahi

لاہور (جیوڈیسک) چوہدری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ بتایا جائے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت پنجاب میں کونسا ایکشن ہوا، حکمرانوں کی نیت ٹھیک نہیں۔

پرویز الہی کا کہنا تھا کہ یونین کونسل کی سطح پر پارٹی کو منظم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، نئے الیکشن میں پارٹی نئے اور پرانے چہروں کے ساتھ حصہ لے گی چھوڑ کر جانے والے بہت تیزی سے واپس لوٹنے والے ہیں۔

مسلم لیگ ق کی قیادت کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان میں جو کھیل کھیل رہا ہے اس پر وزیر اعظم کچھ کیوں نہیں بولتے، نواز شریف نریندر مودی کے جادو میں جکڑے جا چکے ہیں، انکا کہنا تھا کہ اورنج ٹرین ڈالر کماؤ ٹرین بن چکی ہے۔