نیشنل ایکشن پلان کے تحت پولیس تھانہ مصطفی آباد کا سرچ آپریشن

SHO Tariq Bashir Cheema

SHO Tariq Bashir Cheema

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) نیشنل ایکشن پلان کے تحت پولیس تھانہ مصطفی آباد کا سرچ آپریشن، ایس ایچ او طارق بشیر چیمہ نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ 200 گھروں اور 250 افراد کو چیک کیا، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد طارق بشیر چیمہ نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت مصطفی آباد کا سرچ آپریشن کرتے ہوئے گھر گھر تلاش کے دوران 200 گھروں اور 250 راہ گیروں کے کوائف کو چیک کیا، کوائف مکمل ہونے پر کسی بھی شخص کو حراست میں نہ لیا گیا۔

ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد طارق بشیر چیمہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت سرچ آپریشن میں عوام پولیس کے ساتھ تعاون کریں، کسی بھی مشکوک شخص یا مشکوک کرایہ دار کی اطلاع فوری پولیس کو دیں،تاکہ سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126