قومی امور میں عسکری قیادت کی رائے شامل ہوتی ہے، پرویز رشید

Pervez Rashid

Pervez Rashid

کراچی (جیوڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ حکومت اور عسکری قیادت ایک ہیں، عسکری قیادت حکومت کاحصہ ہے اور قومی معاملات میں عسکری قیادت کی رائے شامل ہوتی ہے۔

آرٹس کونسل کراچی میں اکادمی ادبیات پاکستان کے زیر اہتمام ’’ادب اوراہل قلم کاپرامن معاشرے کیلیے کردار‘‘ پر3 روزہ کانفرنس کی اختتامی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے بات کرتے ہوئے پرویز رشید کا کہنا تھا کہ آئین کی پاسداری تمام سیاسی جماعتوں کی ترجیح ہونی چاہیے۔

کراچی کے حالات بہترکرنے کے لیے وزیراعظم نوازشریف کئی بار کراچی آئے اورسب کو اکٹھاکیا۔ وزیراعظم نے ہی کراچی اور ضرب عضب آپریشن شروع کیے،18 ویں ترمیم کے بعد صوبائی حکومتوں کے اختیارات زیادہ ہیں،پاکستان میں جتنی زیادہ اکائیاں ہیں۔

انہیں مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں کوئی شکایت نہیں ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ اپنے وقت پرہوگا،ماضی کے مقابلے میں اب صوبوں کو50فیصد حصہ ملتا ہے اب کی بار مالیت میں مزیداضافہ ہوگا۔